فلپائن میں فوجیوں اور دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ 120 باغیوں کے مابین 10 گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں 23 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
فوج کے ایک
ترجمان میجر فلیمن ٹین نے آج بتایا کہ دہشت گرد اسنیلون ہاپی لان کی قیادت والے ابو سیاف باغیوں کے گڑھ باسیلان جزیرہ پر فوج نے حملہ کردیا۔
اسنیلون ہاپی لان پر امریکہ نے 50 لاکھ ڈالر کےانعام کا اعلان کر رکھا ہے